اوسلو کائونٹی میں‌خواتین کی ملٹی کلچرل تنظیموں‌کی کانفرنس

جمعہ کی شام اوسلو کائونٹی میں‌عائشہ خان اور چانے کی تنظیموں‌نے مل کر ایک معلوماتی کانفرنس کا انعقاد کیا .کانفرنس میں‌اوسلو کی ملٹی نیشنل فلاحی تنظیموں نے شرکت کی.جن میں‌پاکستانی تنظیمیں‌بھی شامل تھیں.جبکہ انٹر کلچرل وومن گروپ نے بھی کانفرنس میں‌شرکت کی.اور اپنی تنظیم اور اسکے پراجیکٹس کا تعارف پیش کیا.
اس کے علاوہ اوسلو ہیلتھ تنظیم ماءوں‌کی تنظیم اور خواتین کا فوکس تنظیم پین افریقن اور ایرتھریا کی ہیلتھ تنظیموں کی رہنمائوں‌نے شرکت کی .کانفرنس کا مقصد مختلف تنظیموں‌کے ساتھ مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں