اوسلو کالے کام کا مرکز
اوسلو میں دوپہر سے پہلے مرکزی اسٹیشن میں لوگوں کے گروپ ساحل کی جانب جانے والے ٹرکوں کو امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔ایک ایسا ہی ٹرک تین افراد کے گروپ کے پا س رکا ان میں سے ایک نے آگے بڑھ کر ٹرک ڈرائیور سے بات کی اسکا اشارہ پا کر وہ شخص ٹرک کی پچھلی جانب سوار ہوا اور ٹرک ساحل کی جانب چل پڑا۔بقول ایک مقامی اخبار کے یہ منظر دن میں کئی بار دہرایا جاتا ہے۔یہ سب کچھ شہر کی انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ان کے علم میں ہے مگر اب کالا کام کرنے والوں نے جگہ بدل لی ہے تاہم وہ جلد ہی اس سلسلے میں کاروائی کریں گے اور دو مرتبہ کنٹرول کر چکے ہیں۔انہیں پولیس والے مسافر کہتے ہیں جو کہ پتھر اٹھانے کا کام کرتے ہیں۔پولیس آفیسر Vand vik نے بتایا کہ غیر قانونی کام کے لیے عام طور سے افغانستان اور عراق کے تارکین وطن کو استعمال کیا جاتا ہے۔