بدھ کی رات اوسلو کے مضافاتی علاقے مورٹنز رود میں پولیس کو ایک اجتماعی جھگڑے کی واردات کی رپورٹ دی گئی ہے۔اس جھگڑے میں مختلف عمروں اور مختلف ممالک کا پس منظر رکھنے والے افراد شامل تھے۔ابھی تک پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی اور نہ ہی کسی کے ذخمی ہو نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔فساد کے بعد پولیس نے فضاء میں ہیلی کاپٹروں اور زمین پر کتوں کے ذریعے واردات میں حصہ لینے اور علاقے کے امن و سکون کو خراب کرنے والے افراد کی تلاش کی ۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments