اوسلو کے معروف اور جرنلسٹ اور لکھاری محترم شیخ احسان الحق انتقال کر گئے

اوسلو کے ہر دلعزیز اور معروف جرنلسٹ محترم شیخ احسان الحق گذشتہ جمعہ کے روز خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز اسلامی کلچرل سینٹر میں اتوار کے روز پڑھائی گئی۔جس میں اوسلوا ور اوسلو سے باہر بڑی تعداد میں سوگواران نے شرکت کی۔جبکہ انہیں بدھ کے روز اوسلو میں صبح دس بجے دفنایا جائے گا۔
انکے سوگواران میں انکی اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں۔شیخ احسان ناروے اور یورپ کے ادبی حلقوں میں ایک بلند پایہ صحافی اور لکھاری کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔احسان صاحب ایک عرصہ سے عارضہء قلب میں مبتلاء تھے۔تاہم انکی وفات دانت میں کینسر کی وجہ سے ہوئی۔احسان ساحب کی وفات کی وجہ سے پاکستانی حلقوں میں بہت دکھ کا اظہار کیا گیا۔
ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں