آج دن بھر ڈالر کی پرواز جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر انٹربینک میں 5 روپے 18 پیسے کے اضافے کے ساتھ 162.16 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں مسلسل بڑھتی رہی تاہم صبح 2 روپے اضافہ ہوا تاہم کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3.52 روپے کا اضافہ ہوا اور یوں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 160 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا تاہم اس پرواز یہیں رکی نہیں بلکہ جاری رہی ۔ کچھ دیر کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا تاہم مجموعی طور پر 5 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 162.16 پیسے پر بند ہوا۔اس کے برعکس دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان سارا دن جاری رہی اور مجموعی طور پر 6 روپے 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اس وقت 163 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔