آٹھویں جماعت فیل لڑکاجس نے ایپل کو شکست دے دی‎

      وسیم ساحل

 امریکی کمپنی ایپل کا شمار دنیا کی امیر ترین اور طاقتور ترین کمپنیوں میں ہوتا ہےمگر ایک آٹھویں فیل شخص نے اسے ایک تاریخی مقدمے میں شکست دے کر بھاری جرمانہ کروا دیا ہے۔

پیٹر ریکز نامی شخص کی کمپنی Smartflash LLC نے ایپل کے خلاف کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے تھے۔ جب ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کی طرف سے پیٹر سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے ایپل کو 53 کروڑ ڈالر (تقریباً 53 ارب پاکستانی روپے) کا جرمانہ کیسے کروایا تو ان کا کہنا تھا کہ ایپل ایک مغرور کمپنی ہے اور اس کا زور اسی بات پر رہا کہ پیٹر ایک آٹھویں فیل شخص ہے اور وہ جدید ٹیکنالوجی کیسے ایجاد کر سکتا ہے جبکہ اس کا موقف تھا کہ ایپل نے تقریباً چار ٹیکنالوجی ایجادات کا آئیڈیا اس سے چوری کیا ہے۔ پیٹر اس سے پہلے سام سنگ، گوگل اور امیزون کے خلاف بھی ٹیکنالوجی چوری کے الزامات لگا چکے ہیں۔

آٹھویں جماعت فیل لڑکاجس نے ایپل کو شکست دے دی‎“ ایک تبصرہ

  1. Bht khoob, Bhai mein to is shakhs ke aitmaad ko daad dun ga, Agar ye sacha hai to phir ye baat sadiq aati hai ke
    Himmat kare insaan to kya ho nahin sakta

اپنا تبصرہ لکھیں