اپنے دادا کے گھر کی تلاشی لیتے آدمی کو خفیہ تجوری نظر آگئی،اسے کھول کر دیکھا تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی، ایسی چیز کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

اپنے دادا کے گھر کی تلاشی لیتے آدمی کو خفیہ تجوری نظر آگئی،اسے کھول کر دیکھا تو اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی، ایسی چیز کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

برطانیہ میں ایک نوجوان نے ایک روز بے کار بیٹھنے سے اکتا کر فیصلہ کیا کہ گھر کے کچھ پرانے کونے کھدروں کی صفائی کر لی جائے۔ وہ اُٹھا اور تہہ خانے میں جاکر اپنے داد کی پرانی الماری کی چھان پھٹک شروع کردی جو مدتوں سے بند پڑی تھی۔ الماری کا جائزہ لیتے ہوئے اسے محسوس ہوا کہ اس کے نچلے حصے میں ایک خفیہ خانہ تھا جس کا کوئی دروازہ نہیں تھا۔ جب نوجوان نے اس کے اوپر والی لکڑی توڑی تو نیچے موجود خانے میں رکھا ایک سیاہ رنگ کا ڈبہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔

نوجوان نے اس ڈبے کو نکالا تو پتا چلا کہ یہ دھات سے بنا ہوا تھا لہٰذا اسے مشین سے کاٹنا ضروری تھا۔ بالآخر جب نوجوان اس کا ڈھکن کاٹنے میں کامیاب ہوا تو اندر موجود کچھ دلچسپ و عجیب چیزیں اس کی منتظر تھیں۔ اس میں ایک تھیلی تھی جس پر 1776کی مہر لگی ہوئی تھی۔ تھیلی کھولی تو اس کے اندر سے ایک جیبی گھڑی، چاندی کا چراغ، قدیم سکے اور متعدد ممالک کے قدیم ٹکٹ برآمد ہوئے۔ ان میں سوویت یونین، زائر اور سحروی عرب جمہوریہ جیسے ممالک کے ٹکٹ بھی تھے۔ یہ ممالک اب اپنا وجود کھوچکے ہیں۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ ایک ماہر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہو کہ صدیوں پرانی یہ اشیاءتاریخی اہمیت کی حامل ہیں اور کسی خزانے سے کم نہیں۔ وہ تاحال فیصلہ نہیں کر پایا کہ ان نوادرات کو بیچ ڈالے یا اپنے پاس محفوظ رکھے، بہرحال وہ یہ تحفہ پا کر اپنے آنجہانی دادا جان کا بے حد مشکور ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں