فرانس میں بچوں کو خطرناک حد تک کوکا کولا پلانے کے جرم میں والد کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’ ایسوسی ایشن فرینچ وکٹمز ‘ کے نمائندہ کی رول پاپون نے بتایا کہ ان بچوں کا باپ لکھ پڑھ نہیں سکتا اور اسے حالات کا ذرا بھی احساس نہیں تھا جبکہ اس نے سارا پیسہ شراب نوشی میں خرچ کر دیا ، ان کے پاس کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں تھا سوائے کوکا کولا کے ۔
بچوں کے والد کے بارے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ اپنے بچوں اور بیوی کو مارتا اور پیٹتا بھی تھا جسے اب تین مہینے کیلئے لمگوز کی جیل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ان کے بیٹوں کی عمر تین اور چار سال ہے ۔ مسلسل میٹھا کھانے کے باعث بڑے بیٹے کے سات دانت گل اور سڑ چکے تھے جنہیں نکال دیا گیاہے جبکہ چھوٹا بیٹا بول بھی نہیں سکتا ۔بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیاہے جہاں انہیں گوشت اور سبزیوں کے ساتھ پہلی مرتبہ متعارف کروایا گیاہے ۔
ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ان کے فلیٹ میں کچھ بھی نہیں تھا ، بچے زمین پر میٹرس پر سوتے تھے اور ان کے پاس اوڑھنے کیلئے کبھی نہیں تھا جبکہ وہاں پر بچوں کے کھیلنے کیلئے کھلونے اور کھانا رکھنے کیلئے فریج بھی موجود نہ تھی ۔ان کا والد بچوں کو صرف کوکا کولا اور کیک کھانے کیلئے فراہم کرتا تھا ۔