بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی شوٹرز کو شامل ہونے کیلئے ویزے جاری نہیں کیے گئے جس کے باعث ممکنہ طور پر انڈیا کو پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی شوٹرز کو میزبان ملک بھارت جانا تھا تاہم بھارت نے ہمیشہ کی طرح نیچ حرکت کا مظاہرہ کیا اور آخری وقت میں پاکستانی شوٹرز کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔پاکستانی شوٹرز کی عدم شرکت سے ٹورنامنٹ متاثر ہوگیا جس کے بعد انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن نے بھارت کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس اوچھی حرکت سے اس کے کھلاڑیوں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے کے باعث ٹورنامنٹ متاثر ہوا۔ فیڈریشن اس معاملے کو حل کرنے اور پاکستان کھلاڑیوں کے متاثر نہ ہونے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ فیڈریشن بھارت کی اس حرکت کے بعد اس بات پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے کہ آئندہ بھارت کو کسی ٹورنامنٹ کا میزبان نہ بنایا جائے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھارت نے حسب معمول پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور بھارتی سیاستدان، اداکار اور میڈیا پاکستان کی مخالفت میں ہر حد سے گزر چکے ہیں۔