اگر آپ بھی کسی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے کیونکہ اس میں واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کو شاندار خوشخبری سنائی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے گروپس کے ایڈمنسٹریٹرز کو مزید اختیارات دینے کا اعلان کر دیا ہے اور اب یہ ان کے اختیار میں ہو گا کہ آیا گروپ کا کوئی اور رکن اس کے آئیکون اور ڈسکرپشن میں تبدیلی کر سکتا ہے یا نہیں۔
اس کے علاوہ ایپلی کیشن کی آئندہ اپ ڈیٹ میں گروپ مینجمنٹ میں مزید بہتری لانے کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ اب تو یہ ہوتا ہے کہ کوئی شخص گروپ بناتا ہے اور بعد میں وہ جن کو ایڈمن مقرر کرتا ہے وہی اسے گروپ سے فارغ کرا دیتے ہیں لیکن اب ایپلی کیشن میں ایسا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے کہ جو شخص کوئی گروپ بنائے گاباقی ایڈمن اسے گروپ سے ڈیلیٹ نہیں کر سکیں گے۔یہ تمام فیچرز واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.17.387میں دیئے جا رہے ہیں۔
Recent Comments