اگر آپ نے کبھی خواب میں درخت دیکھا ہے تو جانئے اسکی تعبیر کیا ہوسکتی ہے

5

بہت سے لوگ خواب میں درختوں کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر کوئی انسان خواب میں درخت دیکھ لے تو دراصل یہ کس بات کی علامت یا دلیل ہوتے ہیں۔عام طور پردرختوں کو نئی امید کی علامت سمجھاجاتا ہے، جو درخت پھلدار اور لوگوں کو محبوب ہوں ،دیکھنے میں بھلے لگیں، انہیں خواب میں دیکھا جائے تو یہ کسی بزرگ ہستی سے ملاقات کی دلیل ہوتی ہے ۔اگر کوئی خار دار درخت دیکھ لیا جائے تو اسکا مطلب کسی کمینے انسان سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ میوہ دار درخت دولت مند ملنے کی امید ہے ۔خواب میں دیکھے کہ اس نے درخت اکھیڑا ہے تو اسکا مطلب ہے اس نے کسی شخص کو اسکے مرتبے سے گرایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں