آج کل زیادہ تر لوگ پرہجوم شاپنگ مالز میں دھکے کھانے کی بجائے گھر بیٹھ کرآن لائن شاپنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے میں آن لائن سٹورز کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ آپ کی اسی مشکل کو دور کرنے کے لیے ہم 7بہترین آن لائن سٹورز کی ایک فہرست لائے ہیں، جہاں سے آپ محفوظ اور بارعایت شاپنگ کر سکتے ہیں۔ ان سٹورز کی فہرست درج ذیل ہے۔
7: ایووک(Awok)
ایووک بہت معروف آن لائن سٹور ہے جس پرالیکٹرانکس، فیشن، سپورٹس ویئر، تفریح اور گھریلو استعمال کی اشیاءسمیت کئی طرح کی مصنوعات پرکشش قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ یہاں پر اعلیٰ معیار کے ملبوسات اور جوتوں پر اکثراوقات 60فیصد سے زائد رعایت دی جاتی ہے۔جب آپ نیوز لیٹرز کے لیے سبسکرائب کریں گے تو آپ کے آن لائن آرڈرز پر آپ کو ملنے والے ووچر کوڈز ایووک کی طرف سے آپ کو ای میل پر ارسال کیے جائیں گے۔ایووک کی بہترین آفرز حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
6: المسافر(Almosafer)
سفر کرنا جن لوگوں کا مشغلہ ہے وہ المسافر کے نام سے بخوبی واقف ہوں گے۔ المسافر آن لائن سٹور پر ملکی و غیرملکی پروازوں کے متعلق معلومات اور ٹکٹس دستیاب ہیں۔ سٹور کے Travel Offersکے سیکشن میں آپ منتخب راﺅنڈ ٹرپس پر 50فیصد سے زائد کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔بعض منتخب ہوٹلوں اور کار رینٹل پر بھی بہترین رعایت المسافر کے ذریعے آپ کو مل سکتی ہے۔ چنانچہ المسافر کی موسمی آفرز سے فائدہ اٹھانا مت بھولیں۔ المسافر کی آفرز سے مزید آگہی کے لیے یہاں کلک کریں
5: فلائی دبئی(Flydubai)
اگر آپ مشرق وسطیٰ میں سب سے کم قیمت ایئرلائنز کی تلاش میں ہیں تو فلائی دبئی آپ کے لیے بہترین آپشن ہے جس کے ذریعے آپ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ میں 100سے زائد مقامات کا سفر کر سکتے ہیں۔ جب آپ فلائی دبئی کی ویب سائٹ پر جائیں تو اس کے Offersسیکشن میں آپ کو نئے پرومو کوڈز اور سیل آفرز مل سکتی ہیں۔فلائی دبئی کی آفرز سے متعلق معلومات کے لیے یہاں کلک کریں
4: ثوق(Souq)
اس آن لائن سٹور کو تعارف کی قطعی ضرورت نہیں۔ آغاز سے ہی ثوق ہزاروں صارفین کے دلوں میں جگہ بنا چکا ہے۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ثوق پر آپ کوفیشن سے لے کر الیکٹرانکس تک ضرورت کی ہر چیز مل سکتی ہے اور آپ ثوق کی خصوصی آفرز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان اشیاءپر پرکشش رعایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ مفت ڈلیوری بھی۔ثوق پر آنے والی نئی آفرز حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
3: آئی شاپنگ(iShopping)
آن لائن شاپنگ سٹورز کی درجہ بندی میں آئی شاپنگ پاکستان تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ صارفین نے ابتداءسے ہی اس سٹور کو بے مثال پذیرائی بخشی اور اسے مقبول ترین سٹورز کی فہرست میں شامل کر دیا۔ یہ چوٹی کے ’آل اِن وَن‘سٹورز میں سے ایک ہے جہاں سے رومرزہ ضروریات کی لگ بھگ ہر چیز آپ کو مل سکتی ہے۔اس میں خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے الگ سٹور بنائے گئے ہیں اور اشیاءکو بھی مختلف درجہ بندیوں میں منقسم کیا گیا جس سے صارفین آسانی سے اپنے مطلب کی چیز ڈھونڈ سکتے ہیں۔آئی شاپنگ کی بہترین پرموشنز سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
2: موڈینیزا(Modanisa)
آپ کسی تقریب میں شرکت کرنے جا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کا لباس سب سے منفرد اور خوبصورت ہو تو موڈینیزا سے خریداری بہترین آپشن ہے۔یہاں سے نائیک، ایڈیڈاس، بینیٹن (Benetton) اور کیلوین سمیت معیاری برانڈز کے ملبوسات اور جوتے آپ کو پرکشش قیمتوں پر مل سکتے ہیں۔موڈینیزا سے آپ کو کپڑوں، جوتوں اور دیگر اشیاءکی خریداری پر 50فیصد سے زائد کی بچت بھی مل سکتی ہے۔اگر آپ موڈینیزا کو نیوزلیٹرز کے لیے سبسکرائب کرتے ہیں تو آپ کو نہ صرف لمحہ بہ لمحہ پرموشنز سے آگاہی ملے گی بلکہ آپ ڈسکاﺅنٹ کوڈز بھی ای میل کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔ موڈینیزا کی بہترین آفرز حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
1: دراز(Daraz)
دراز پاکستان کا سب سے معروف آن لائن سٹور ہے جہاں سے ہزاروں لوگ اعتماد کے ساتھ شاپنگ کر رہے ہیں۔اس سٹور سے آپ فرنیچر سے لے کر الیکٹرانکس اور فیشن کی مصنوعات، حتیٰ کہ کھلونوں تک اپنی ضرورت کی ہر چیز خرید سکتے ہیں۔یہاں آپ کو بہترین آفرز بھی ملیں گی جن کے ذریعے آپ 80فیصد تک کی بچت کر سکتے ہیں۔ دراز کی تازہ ترین آفرز جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
Thanks for sharing this amazing article, it is very informative post good work keep it up.