آج کل جرائم کا دور دورہ ہے اور بسااوقات ایسے جرائم کی خبر بھی سننے کو ملتی ہے کہ انسان سن کر حیران رہ جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی جرم گزشتہ کچھ دنوں سے دیکھنے میں آ رہا ہے اور امریکی سکیورٹی اداروں نے دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس فراڈ سے باخبر رہیں۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عموماً سکیورٹی ایجنسیوں کا روپ دھار کر لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان سے بھاری رقوم ہتھیارہے ہیں۔ امریکا کے متعد علاقوں میں لوگ ان کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں اور ان کا شکار بننے والے شہری عموماً باعث شرمندگی پولیس کو اطلاع بھی نہیں کرتے، جس کے نتیجے میں انہیں جرائم پیشہ گروہوں کی مزید بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سکیورٹی اداروں کاکہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کال موصول ہو جس میں تعارف کے بعد آپ سے پوچھا جائے ”کیا آپ کو آواز آ رہی ہے؟“ تو مزید کوئی جواب دینے کی بجائے کال بند کردیں۔ اس نئی قسم کے فراڈ اور بلیک میلنگ سے بچنے کے لئے یہ آسان طریقہ ہے، لیکن اگر آپ خدانخواستہ کسی جرائم پیشہ گروہ کے چنگل میں پھنس جائیں تو خاموش رہ کر لٹتے رہنے کی بجائے پولیس کو مطلع کریں۔