یورپی ملک سویڈن میں ایک چھوٹا مسافرطیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کئی لوگوں کی موت واقع ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس سکائی ڈائیور ایئرکرافٹ میں نولوگ سوار تھے۔ یہ طیارہ اوریبرو ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے فوری بعد ہی رن وے سے 200میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق جہاز میں ٹیک آف کرتے ہی اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے طیارہ زمین پر آ رہا۔ طیارے میں سوار نولوگوں میں ایک پائلٹ اور باقی آٹھ پیراشوٹرز تھے۔ پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے تاہم تاحال ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔
یادرہے کہ رواں ہفتے طیارہ حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ہفتے کے آغاز میں روس میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک بچے سمیت28افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔