ایرانی تیل کی درآمد روکنے کیلئے بھارت سے بات ہوگئی، امریکا

ایرانی تیل کی درآمد روکنے کیلئے بھارت سے بات ہوگئی، امریکا

 امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور پر روکنے کے لئے ان کی بھارتی حکومت کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہو گئی ہے۔

جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق ہم نے نہ صرف بھارت بلکہ اپنے تمام شراکت داروں سے ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور روکنے کے لئے بات کی ہے،درآمد روکنے میں بعض تکنیکی معاملے اثر انداز ہیں لیکن ہماری بات چیت جاری ہے،مذکورہ اہلکار جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مائیک پومپیو کے دورہ بھارت کے ہمراہ ان کے وفد میں شامل ہیں ،انہوں نے نئی دلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں ایرانی تیل کی درآمد مکمل طور پر روکنے کے لئے ان کی بھارتی حکومت کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہو ئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں