ایران کی فضائیہ کا ایک طیارہ پہاڑسے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فضائیہ کا ایک جہاز ایران کے صوبہ اردبیل میں سبلان کے پہاڑی سلسلے میں پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق اعلیٰ حکام نے بھی طیارے کی تباہی کی تصدیق کردی ہے۔
حکام کے مطابق طیارے پر سوارافراداورجیٹ کے ملبے کو تلاش کرنے کیلئے امدادی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔حکام کی جانب سے طیارے کی تفصیلات اور اس پر سوار افراد کی تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئی تاہم غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ مگ 29تھا
۔سبلان کے قریبی علاقہ میں بسنے والوں کا کہنا ہے کہ جب طیارہ تباہ ہوا تو انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آوازسنی۔