ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے اضافی فنڈنگ کی منظوری دیدی گئی ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی پاکستان کو 20 کروڑڈالرز کے اضافی فنڈزدے گا،اے ڈی بی کی طرف سے رقم سماجی بہبودکے پروگرام کیلئے دی جائیگی، اعلامیہ کے مطابق 20 کروڑڈالرکی اضافی فنڈنگ بے نظیر انکم سپورٹ کیلئے ہو گی ، رقم سے بی آئی ایس پی کی 8 لاکھ 55 ہزارخواتین کی مددکی جائےگی ،بی آئی ایس پی ایشیا کا سب سے بڑا سماجی پروگرام ہے ۔