ایل او سی پر بھارتی جارحیت، اب تک کتنے شہری شہید ہوچکے ہیں؟ تعداد اتنی زیادہ کہ آپ کا خون بھی کھول اٹھے

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، اب تک کتنے شہری شہید ہوچکے ہیں؟ تعداد اتنی زیادہ کہ آپ کا خون بھی کھول اٹھے

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر کلسٹر ایمونیشن کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے 16 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج نے31،30جولائی کی رات نیلم ویلی پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا، بھارتی فوج ایل اوسی پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بنارہی ہے، جو جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں پر آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا، کلسٹر کنونشن کے تحت کلسٹر ایمونیشن کا سویلین آبادیوں پر استعمال ممنوع ہے۔ کلسٹرایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا عکاس ہے، عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال بھارت نے 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے 16 افراد شہید اور 105 زخمی ہوئے۔ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کی شدیدمذمت کرتاہے، بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا، امید ہے بھارت ابھی تک 27 فروری نہیں بھولا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں