آن لائن خرید و فروخت کی امریکی کمپنی ایمازون کا پہلا فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹر (اے ایف ایف سی) ملتان میں قائم کیا جائے گا جس کا افتتاح عید الاضحیٰ کے بعد کیا جائے گا۔
پوسٹ ماسٹر جنرل ذوالفقار حسین کے مطابق جنرل پوسٹ آفس ڈیرہ اڈہ میں ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹرکا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح عید الاضحیٰ کے بعدکیا جائے گاجب کہ جی پی او ملتان میں ایمازون کا گودام بھی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں گوداموں کے ساتھ ایمازون سینٹرز قائم کرنے کا کام بھی جاری ہے۔