ہالینڈ کے کیپیٹل ایمسٹر دیم میں جہاز لینڈ کرنے کے بعدجہاز میں ایک سترہ سالہ مسافرمردہ پایا گیا۔پولیس کے بیان کے مطابق یہ لڑکا جہاز کے پہیوں کے باکس چھپ کر سفر کر رہاتھا۔یہ جہاز ناروے کے ایر پورٹ تھورپ واقع ویسٹ لینڈ سے روانہ ہوا تھا۔اس خبر کی اشاعت ڈچ اخبار دی ٹیلیگراف نے شائع کی۔جبکہ نارویجن ٹی وی ٹو نے بعد ازاں یہ خبر جاری کی۔
ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم کے ارباب اختیار واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ویسٹ فولڈ پولیس نے ایک پریس میل میں بتایا کہ یہ مسافر ایک سترہ سالہ لڑکا تھا جو ویسٹ فولڈ سے بدھ کے روز غائب ہوا تھا۔اس کے والدین کو لڑکے کی بازیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔پو لیس ائیر پورٹ پر نصب سیکورٹی کیمروں کی مدد سے اصل واقعہ کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گی۔بیرون ملک بھی ایسے کئی واقعات مشاہدہ میں آ چکے ہیں جن میں لوگ چھپ کر پہیوں کے باکس میں سفر کرتے ہیں کچھ بچ جاتے ہیں جب کہ کچھ کم آکسیجن کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔