نوٹ۔۔۔ ناروے میں اکیسویں شب قدر پندرہ اور سولہ جون کی درمیانی شب ہے۔
۱۔رمضان المبارک کی اکیسویں شب میں دو ، دو رکعت کر کے چار رکعت نماز پڑہیں۔ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۃ قدر اور ایک بار سورۃ اخلاص پڑہیں۔نماز کے بعد ستر مرتبہ درود شریف پڑہیں۔اس نماز کے پڑھنے والے کے لیے فرشتے مغفرت کی دعا کریں گے
۲۔رمضان المبارک کی اکیسویں شب دو رکعت نماز پڑہیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورۃ قدر اور تین تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑہیں۔
نماز کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑہیں۔
وظیفہ
رمضان المبارک کی اکیسویں شب قدر میں اکیس بار سورۃ قدر پڑھنا نہائیت افضل ہے۔