آسٹریلیا میں ایک کمپنی نے ایسی چھوٹی سی پلیٹ متعارف کروا دی ہے جس کے بعد گھر میں مائیکروویو کی ضرورت باقی نہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس پلیٹ کا نام ’ہاٹ لائن حب‘ (Hotline Hub)رکھا گیا ہے جسے ’یو ایس بی پورٹ‘ کے ذریعے کرنٹ سپلائی دی جا سکتی ہے اور یہ انتہائی کم کرنٹ لے کر سیکنڈز میں کھانے کی اشیاءگرم کر سکتی ہے۔
یہ ایک چھوٹی سی پلیٹ ہے جو آپ اپنے ساتھ کہیں بھی لیجا سکتے ہیں او رپاور بینک یا کسی بھی اور ڈیوائس سے اسے یوایس بی پورٹ کے ذریعے کرنٹ دے کر استعمال کر سکتے ہیں۔اس پلیٹ کو استعمال کرنے والے صارفین نے اس پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اسے مائیکروویو سے بہتر چیز قرار دیا ہے۔ اس پلیٹ کی قیمت 69.99ڈالر (تقریباً 11ہزار روپے) رکھی گئی ہے اور اسے آن لائن آرڈر کیا جا سکتا ہے۔