کوئی شخص کتنا کھانا کھاسکتا ہے؟ اگر گھر میں کچھ دوست جمع ہو جائیں تو بھی کوئی کتنا کھانا آرڈر کرسکتا ہے، لیکن آپ کو سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو دیکھ کر حیرت ضرور ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہی گھر سے اتنا زیادہ کھانا آرڈر کردیا گیا کہ اس کو پہنچانے کیلئے 15 رائیڈرز کی ضرورت پڑی۔ 14 اکتوبر کی اس ویڈیو میں ایک ہی گھر کے باہر لگی ہوئی فوڈ ڈلیوری بوائز کی لمبی لائن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔