بالی ووڈ نے آج اپنا ایک اور ہیرا کھو دیاہے ، 50 سالہ فلمساز ” نشی کانت کامت “ حیدرآباد کے ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فلمساز نشی کانت نے عرفان خان کی معروف فلم ” مداری“ میں ڈائریکشن کے فرائض انجام دیئے تھے جبکہ اس فلم میں عرفان خان کی اہلیہ ” ستوپہ سکدر“ نے بطور پروڈیوسر ڈیبیو بھی کیا تھا ۔
نشی کانت اس کے علاوہ کئی اور معروف فلموں میں ڈائریکشن کے فرائض انجام دے چکے ہیں جن میں ” درشیام ، ممبئی میری جان “ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں ۔کامت کو 31 جولائی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا وہ گزشتہ دو سالوں سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے تاہم آج وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
عرفان خان کی اہلیہ ستوپہ کا کہناتھا کہ نشی کانت ہمیشہ ان کی یادوں میں زندہ رہیں گے ، وہ بہت محنتی اور ذہین انسان تھے ۔
یاد رہے کہ ا سے قبل عرفان خان بھی کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے اور ان کی موت نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو ہی غم میں مبتلا کر دیا تھا ، انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی منفرد انداز کے باعث جگہ بنائی اور ہر کسی کے پسندیدہ بن گئے۔