پریس ریلیز
لاہور (24جولائی2024) انجنئیر افتخار احمد چوہدری نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا۔کہ بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا اور عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے،شریف برادران اپنے ہی بجلی کے بند پاور پلانٹ سے غیر قانونی اربوں روپے کما کر غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر بندہ پریشان ہے،ملک میں لا قانونیت عروج پر ہے،ملک پر مافیاز کا قبضہ ہے اور جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔ہم آئین کی بحالی،بانی چیئرمین عمران خان،بشری بی بی سمیت دیگر بے گناہ قید سیاسی و سوشل میڈیا میڈیا کے کارکنان کی رہائی، کمرتوڑ مہنگائی،امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نجات کے لیے پورے ملک
میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائینگے،عمران خان کے رہائی اور آئین کی بحالی تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور رہے گی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اکثریتی جماعت ہو جائے گی،پاکستانی عوام کے دلوں سے پی ٹی آئی کی محبت ختم نہیں کرسکتے۔پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے والے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،اب پی ڈی ایم اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے آپ کو جمہوریت پسند کہلوانے کے قابل نہیں رہے، ان کی آمرانہ سوچ سے ملک کا نقصان ہوگا۔یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بے گناہ سیاسی مقدمات کو ختم ہوتے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل عمران خان ہے،جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف فوری طور پر غیر قانونی کاروائیاں بند کی جائیں
پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل