بدھ کے روز شمالی ناروے میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

شمالی ناروے کے مختلف شہروں میں جس میں تھرومسو Lyngen, Troms248, South Troms, Troms, Lofoten and Vester229len, Ofoten, Salten, Svartisen and Helgeland کے علاقے شامل ہیں میں مقامی محکمہء موسمایت نے برف کے تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی پیشن گوئی کی ہے۔یہ خطرہ چار ڈگری کا ہے جو کہ دوسرے نمبر کا خطرہ جس کا شمار اونچے درجے میں ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بارش اور سیلابی ریلے کے خطرے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔جس کی وجہ سے ٹریفک میں تعطل ہو سکتا ہے۔
اس وقت تھرومسو میں خراب موسم سے نبٹنے کے لیے تیزی سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جبکہ مقامی اخبار نور لیس سے گفتگو کے وقت میونسپلٹی ہیڈ Odd Helge Vekveنے کہا کہ ہم خاص طور سے ان علاقوں کو توجہ دے رہے ہیں جہاں پچھلی مرتبہ بھی خراب موسم کی وجہ سے ذیادہ مسائل پیش آئے تھے۔
NTB/UFNN

اپنا تبصرہ لکھیں