برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک شخص مشتعل ہو کر وزیراعظم بورس جانسن کی گاڑی کے سامنے آگیاجس سے ان کی کار کو پارلیمنٹ کے باہر معمولی حادثہ پیش آگیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں اس وقت ترکی میں کرد آپریشن کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، احتجاج کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے قافلے کو اس وقت ٹریفک حادثہ پیش آیا جب احتجاجیوں میں سے اچانک ایک احتجاج کرنے والا بورس جانسن کی گاڑی کے سامنے آ کھڑا ہوا۔احتجاج کرنے والوں میں سے اچانک ایک شخص کے بورس جانسن کی گاڑی کے سامنے آنے پر بورس جانسن کی گاڑی کی ایمرجنسی بریک لگائی گئی جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی گاڑیاں معمولی حادثے کا شکار ہوئیں، حادثے کے نتیجے میں بورس جانسن کی گاڑی کو ہلکا سا ڈنٹ پڑا ہے لیکن گاڑی میں موجود بورس جانسن سمیت دیگر افراد محفوظ رہے۔
بورس جانسن کی گاڑی کے سامنے آنے والے شخص کو پولیس نے اپنی حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا، جس کے بعد بورس جانسن کا قافلہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹین ڈاو¿ننگ سٹریٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن اپنی کار میں سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں وہ تو محفوظ رہے لیکن ان کی گاڑی کو ڈنٹ پڑ گیا ہے۔