برطانیہ آ ئوٹائلٹ صاف کرو
برطانوی حکومتی پارٹی برطانیہ میں سیٹل ہونے کے لیے قوانین سخت سے سخت تر کر رہی ہے۔اس وقت برطانوی حکومت کی جانب سے ایک اشتہاری مہم کا آغاز کیاجا رہا ہے جس کا مقصد رومانیہ اور بلغاریہ کے افراد میں برطانیہ کی جانب روزگار کے لیے نقل مکانی کے رجحان کو کم کرنا ہے۔اس خبر کا پس منظر یہ ہے کہ برطانوی قانون کے مطابق رومانیہ اور بلغاریہ کے افراد کو برطانیہ میں قانونی طور پر ملازمتیںحاصل کرنے کی اجازت ہے۔یہ اجازت نامے ان افراد کے لیے تھے جن کا تعلق شعبہ ء زراعت سے ہے۔یا پھر وہ طالبعلم ہیں۔ یہ لوگ صرف انہی شعبوں میں ملازمت حاصل کرنے کے مجاز تھے۔ایک ترجمان نے ایک مقامی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم لوگ مقامی بیروزگاری کے رجحان کو غیر ملکیوں کے منفی اثرات سے کیسے بچائیں؟برطانوی اخبار نے قارئین سے اس سلسلے میں رائے مانگی جس کے مطابق برطانیہ میں رہنے کے منفی پہلئوں کے بارے میںسلوگن لکھنے تھے۔اسی بلاگ کے جواب میں ایک قاری نے یہ نعرہ درج کیا کہ برطانیہ آئو اور ہمارے ٹائلٹس صاف کرو۔ترجمان کے مطابق اس طرح کی اشتہاری مہم شروع کرنے سے بہتر ہے کہ اس مسئلے کو متعلقہ ممالک اور برطانوی لیڈر بات چیت کے ذریعے حل کریں۔