سیاستدان Lan Marie Nguyen Berg لان ماریا نے اپنی تقریر میں کہا کہ اوسلو اور آرش ہائس کا پورا پیکج بہت شاندار ہے۔یہ بیان اتوار کی شام لان نے سڑکیں اور شاہراہیں تعمیر کرنے کے ایک منصوبے کے بارے میں معاہدے کے موقع پر دیا۔لان نے کہا کہ موٹر وے ای اٹھارہ کو مزید بڑا کیا جائے گا تاکہ اس پر ذیادہ ٹریفک جا سکے ۔یہ بیان لی ساکر اور Lysaker og Strand استراند کے درمیان موٹر وے کے تعمیراتی منصوبے کے موقع پر کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح میٹرو اور ٹرینوں کے لیے بھی نئی سڑکیں اور سرنگیں تعمیر کی جائیں گی۔جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں بسوں اور سائیکلوں کے لیے علیحدہ ٹریک بنائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ٹریفل کنٹرول لائٹس میں بھی بہتری لائی جائے گی۔
اس تمام تعمیراتی کام کے لیے اسٹیٹ بہت بڑی رقم ادا کر رہا ہے لیکن اب یہ رقم آپ نے اور ہم نے بھی ادا کرنی ہے۔اگلے سال سے اوسلو کی جانب ڈرائیو کرنے والے ہر شخص ڈیزل گاڑی کے اٹھاون کرونے پٹرول کی گاڑی کے اڑتالیس کرونے کی ٹیکس ڈیوٹی ہر روز ملازمت پرآتے جاتے وقت ادا کرنا ہو گی۔
اس کے علاوہ بجلی کی گاڑیوں پر بھی سال دو ہزار اٹھارہ سے ڈیوٹی عائد ہو گی۔یہ ڈیوٹی رش کے اوقات میں ادا کی جائے گی۔یہ ڈیوٹی دس کرونے ہو گی جو کہ آتے جاتے وقت ہر مرتبہ ادا کی جائے گی۔
اسی طرح بس ٹرین اور میٹرو سے سفر کرنا بھی مہنگا ہو جائے گا۔کیونکہ لوگوں کو نئے منصوبوں کے لیے ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ان تما م تعمیراتی منصوبوں کو اوسلو پیکج تھری کا نام دیا گیا ہے۔ان پر تین کھرب کراؤن کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
NTB/UFN