دہشت گردی کے خلاف جہاں سیکورٹی ادارے جرات اور بہادری کی داستانیں رقم کر رہے ہیں ، وہیں پاکستانی قوم بھی عزم و ہمت کا نمونہ بن چکی ہے، دہشت گردانہ حملوں کے سامنے قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے ، آج صبح پشاور میں ایگری کلچر یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ میں حملے کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا ، اس حملے کو ناکام بنانے والوں میں جہاں پاک فوج اور پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کیا وہیں عمارت میں موجود افراد نے بھی جواں مردی کا مظاہرہ کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ٹوئٹر “ پر ایک نوجوان کی تصویر وائرل ہوگئی ہے ، جس کے بارے میں بتایا جا رہے کہ نوجوان کا تعلق بنوں سے ہے اور اس نوجوان نے کمال بہادری سے ایک دہشت گرد سے اس کی گن چھینی ، اس چھینا جھپٹی میں نوجوان کا انگوٹھا ٹوٹ گیا مگر اس نے دہشت گرد کو ایک کمرے میں دھکیل کر دروازہ باہر سے بند کردیا ، بعدا زاں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو ماردیا ۔ بنوں کے رہائشی اس نوجوان کی عمر صرف17برس تھی۔بہادر نوجوان کا علاج پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جاری ہے۔ یہ خبر صرف سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہو سکی ہے۔
Recent Comments