بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کا اجراءروک دیا ، تمام کیٹیگریز کے ویزوں پر پابند ی عائد کردی گئی ۔
دنیا نیوز کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کا اجراءروک دیاہے ، بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کی تمام کیٹیگریز کے اجراءپر پابندی لگادی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں وزیر اعظم حسینہ واجد کی سربراہی عوامی لیگ برسر اقتدار ہے جس کا پاکستان اور پاکستانیوں کے حوالے سے رویہ معاندانہ رہاہے ، عوامی لیگ کے دور حکومت میں سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والی سیاسی رہنماﺅں کوموت سمیت سنگین سزائیں دی گئی ہیں ۔