بچوں کے لیے مفید بنیادی پروگرامنگ ٹولز

Waseem sahil 1

وسیم ساحل

ہم ایک ایسے ڈیجیٹل دور میں آچکے ہیں جہاں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹس زندگی کا لازمی جزو بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل انتہائی کم عمر بچے بھی ان چیزوں کو استعمال کرنے پر دسترس رکھتے ہیں۔ ہماری اکثر کوشش ہوتی ہے کہ بچے کمپیوٹر، اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹس کو صرف گیمز کھیلنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ انھیں کچھ نیا سیکھنے کے لیے بھی استعمال میں لائیں۔ ایک گیم جو کہ بہت مزے کا ہو، یہ جاننے کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ اس کے پیچھے کیسی پروگرامنگ کارفرما ہے۔ یعنی کم عمری سے ہی بچوں کو پروگرامنگ سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ یہ چیز نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں نکھار لائے گی بلکہ انھیں مستقبل میں یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گی کہ آیا وہ ایک پروگرامر بننا چاہتے ہیں یا نہیں۔
آئیے آپ کو دس ایسے مفید تعلیمی ٹولز سے متعارف کرواتے ہیں جن کی مدد سے بچوں کی پروگرامنگ کی صلاحیتیں اُجاگر کی جا سکتی ہیں۔ زیادہ تر یہ ٹول ویژیول پروگرامنگ لینگویج پر مبنی ہیں جن میں ڈریگ اینڈ ڈراپ انٹرفیس کے ذریعے پروگرامنگ سکھائی جاتی ہے۔ یعنی کوئی پیچیدہ کوڈنگ نہیں بلکہ رنگدار قسم کے ٹول

استعمال کیے جاتے ہیں جنھیں بس ڈریگ اینڈ ڈراپ سے پروگرام میں شامل کرکے کچھ نیا بنانا ہے۔

آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ گانا کوئی بھی گا سکتا ہے، کھانا کوئی بھی پکا سکتا ہے اسی طرح ’’ہوپ سکوچ‘‘ کا کہنا ہے کہ پروگرامنگ بھی ہر کوئی کر سکتا ہے۔ ہوپ سکوچ کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کو باآسانی پروگرامنگ کی بنیادی معلومات سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ ابھی ہوپ سکوچ مفت ایپلی کیشن کی صورت میں صرف آئی پیڈ کے لیے دستیاب ہے۔
اس کی مدد سے بچے اپنی گیمز، ایپلی کیشنز، کہانیاں، اینی میشنز اور دیگر کئی پروگرامز خود بنا سکتے ہیں کیونکہ اس میں کوڈز کے بلاک کو صرف ڈریگ اینڈ ڈراپ کر کے شامل کرنا ہوتا ہے۔ پروگرامنگ کے حوالے سے اگر آپ کچھ بھی تصور کر سکتے ہیں تو اسے ہوپ سکوچ کی مدد سے بنا بھی سکتے ہیں۔

www.gethopscotch.com

پ نے اکثر سنا ہو گا کہ گانا کوئی بھی گا سکتا ہے، کھانا کوئی بھی پکا سکتا ہے اسی طرح ’’ہوپ سکوچ‘‘ کا کہنا ہے کہ پروگرامنگ بھی ہر کوئی کر سکتا ہے۔ ہوپ سکوچ کو استعمال کرتے ہوئے بچوں کو باآسانی پروگرامنگ کی بنیادی معلومات سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ ابھی ہوپ سکوچ مفت ایپلی کیشن کی صورت میں صرف آئی پیڈ کے لیے دستیاب ہے۔
اس کی مدد سے بچے اپنی گیمز، ایپلی کیشنز، کہانیاں، اینی میشنز اور دیگر کئی پروگرامز خود بنا سکتے ہیں کیونکہ اس میں کوڈز کے بلاک کو صرف ڈریگ اینڈ ڈراپ کر کے شامل کرنا ہوتا ہے۔ پروگرامنگ کے حوالے سے اگر آپ کچھ بھی تصور کر سکتے ہیں تو اسے ہوپ سکوچ کی مدد سے بنا بھی سکتے ہیں۔
www.gethopscotch.com

اسکریچ (Scratch) (وی

ہوپ سکوچ  (Hopscotch) (آئی او ایس)

اسکریچ ایک پروگرامنگ لینگویج اور آن لائن کمیونٹی ہے۔ جس کی ڈیویلپمنٹ اور تمام انتظام ایم آئی ٹی لیب میں موجود لائف لانگ کنڈگارٹن گروپ (Lifelong Kindergarten group) کے ہاتھ میں ہے۔ اسکریچ اپنی خدمات مفت پیش کیے ہوئے ہے جسے استعمال کرتے ہوئے بچے اپنی اینی میشنز، گیمز اور کہانیاں خود بنا سکتے ہیں۔ اپنی تخلیقات کو اس آن لائن کمیونٹی کے ذریعے دنیا بھر سے شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

والدین اور اساتذہ کے لیے مکمل تفصیلات موجود ہیں کہ ویب سائٹ بچوں کے لیے کس طرح فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے۔

scratch.mit.edu

اپنا تبصرہ لکھیں