. محترم والدین۔۔۔!
اپنے بچے سے یہ مت کہیں کہ دیوار پر نقش و نگار بنا کر اسے گندا مت کرو ۔بلکہ کہیں پیپر پر یہ نقش و نگار بناو جب بنا لو گے تو ہم اسے دیوار فریج یا تختہ پر سجائیں گے۔
بچے سے ایسے نہ کہیں کہ نماز پڑھو ورنہ سیدھے جہنم میں جاو گے بلکہ کہیں کہ آؤ اکٹھے ایک ساتھ نماز پڑھیں تاکہ ہم جنت میں بھی اکٹھے ہو جائیں۔
بچے سے یہ نہ کہیں کہ اٹھو اور اپنا کمرہ صاف کرو، کیا جنگل بنا رکھا ہے بلکہ یہ کہیں کہ بیٹا کیا کمرے کی صفائی میں کوئی مدد چاہییے کیوں کہ تم تو ہمیشہ صفائی اورسلیقہ کو پسند رکھتے ہو ۔
بچے سے یہ مت کہیں کہ کھیل کود چھوڑو پڑھائی کرو پڑھائی بہت اہم ہے بلکہ کہیں کہ اگر آپ نے آج پڑھائی جلدی مکمل کرلی تو میں آپ کے ساتھ کھیلوں گا یا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حوالہ دیں جو اسے پسند ہو ۔
بچے سے یہ نہ کہیں اٹھو اور دانت برش کرو، میں تمہیں حکم دے رہا ہوں بلکہ کہیں کہ میں تم سے بہت خوش ہوں اس لیے کہ تم ہمیشہ میرے کہے بغیر دانت صاف کرلیا کرتے ہو۔
بچے سے یہ نہ کہیں کہ بائیں کروٹ مت سویا کرو بلکہ کہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سکھایا ہے کہ ہم دائیں کروٹ سویا کریں۔
بچے سے مت کہیں کہ چاکلیٹ اسلیئے نہ کھایا کرو کہ دانتوں میں کیڑا لگ جائے گا بلکہ کہیں کہ میں نے دن میں ایک بار چاکلیٹ کھانے کی اجازت اس لیے دی ہے کہ میں جانتا ہوں تم بہت سمجھہدار ہو اپنے دانتوں کی صفائی کا خوب خیال رکھتے ہو ۔
یاد رکھیے کہ ہر ہر لفظ اور ہر کام جو آپ کرتے ہیں وہ بچے کو بے حد متاثر کرتا ھے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ آپ کی سیرت و اخلاق بلکہ آپ کا اپنا ہی عکس ھے۔