بھارتی سرمایہ کار پرکاش رانا انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب سے 3ارب سے زائد روپے لیکر وطن واپس پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرکاش رانا 1985میں سعودی عرب گیا تھا اس نے وہاں مختلف کام کئے۔ ٹرانسپورٹ، تعمیرات، الماس اور انجینیئرنگ کے آلات کے شعبوں میں متعدد کمپنیاں قائم کیں۔
وہ سعودی عرب اور بھارت کا سفر اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرتا ہے۔ پرکاش نے بتایا کہ میں یہاں اپنے خواب کی تعبیر حاصل کرنے کیلئے واپس ہوا ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنی کمائی کا 10فیصد حصہ اپنے علاقے کے باشندوں کی صلاح و فلاح پر خرچ کیا۔
Recent Comments