بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے مگ 21 کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ تربیتی پرواز کیلئے ایئر بیس سے پرواز بھر رہا تھا ، طیارے کو بھارتی گروپ کیپٹن گپتا آرا رہے تھے جو کہ اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ حادثے کی وجوہات کو جاننے کیلئے انکوائری کرے گی ۔