بھارتی کوسٹ گارڈ نے گہرے پانیوں میں ایک پاکستانی کپتان کی جان بچائی، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کپتان بدر حسین کو گزشتہ ماہ گہرے سمندر میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انڈین کوسٹ گارڈ نے طبی امداد کی اپیل پر انہیں وساکھا پٹنم ہسپتال علاج کیلئے منتقل کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کپتان کو گوپال پور پورٹ اڑیسہ جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 20 جولائی کو رونما ہوا تھا جبکہ پاکستانی کپتان پیر کے روز واہگہ بارڈر کے ذریعے سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی قوانین کے مطابق یہ معمول کی بات ہے، عالمی پانیوں میں اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو سب سے قریبی جہاز ان کی مدد کیلئے پہنچتا ہے، گزشتہ ماہ پیش آنے والے واقعے میں بھی اسی قانون کے مطابق مدد کی گئی۔