ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بھارت 31 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے والا ہے، ان میں جاسوسی کے آلات بھی نصب ہیں، اپنے قومی مفادات کے تخفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت 12 جنوری کو 31 سیٹلائٹس خلامیں بھیجنے کاارادہ رکھتا ہے اور اطلاعات کے مطابق ان سیٹلائٹس میں جاسوسی کے آلات بھی نصب ہیں، خلائی ٹیکنالوجی کاپرامن استعمال تمام ریاستوں کاحق ہے لیکن بھارت خلائی ٹیکنالوجی کے عسکری استعمال سے گریز کرے، بھارتی اقدامات سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے دورہ بھارت سے آگاہ ہیں، سی آئی اے سربراہ کی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے حکام سے ملاقاتیں اور دورہ کابل سے بھی آگاہ ہیں اور متعلقہ حکومتوں سے رابطے میں ہیں، اپنے قومی مفادات کے تخفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/01/India-Sending-settelites-to-space.jpg)
Recent Comments