ننگرپارکر تھر میں دوسرحدی گاؤں سرنگھواڑی،اور بھوتاڑو،میں بھارت سے گھسنے والے چیتے نے حملہ کرکے آٹھ افراد کو زخمی کردیا تاہم شہریوں نے بالآخر دبوچ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیتے کےکاٹنے حملے سے زخمی ہونے والوں میں دلیپ بھیل ،کانجی ،نہالچند ،دودو ،وغیرہ شامل ہیں، چیتے کے اچانک حملے سے گاؤں کےلوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بعد میں قریبی جنگل میں خود ہی شکار بن گیا۔
گاؤں والوں کاکہناہے کہ پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی لیکن پولیس مدد کو نہ پہنچی۔