ہماری خواتین کی ایک بہت اچھی عادت ہے کسی بھی مرد کی آواز سنتے ہی اپنا دوپٹہ درست کر لیتی ہیں۔
خاص طور پر جوائنٹ فیملی سسٹم میں خواتین کو اس چیز کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔
شدید گرمی میں کچن اور گھر کے کام کرنا ہرگز آسان نہیں ہوتا تو ایسے میں خواتین سے یہ توقع کرنا کہ وہ لپٹ کر اچھی طرح پیک ہو کر کام کررہی ہوں گی اکثر ناممکن ہوتا ہے۔
یہاں کچھ باتوں کا خیال رکھنا مردوں پر بھی لازم ہے مرد حضرات کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ گھر میں داخل ہوتے وقت دروازے پر دستک دی جائے، آواز لگا کر گھر میں داخل ہوں یا پھر کھانسی کر کے داخل ہوں اس طرح خواتین کو آنے والے کا پتا لگ جاتا ہے اور وہ خود کو سنبھال لیتی ہیں۔ دستک دینے یا کھانسی کرنے کے بعد بھی آہستہ آہستہ قدم اٹھائیں کھانسی کرتے ہی تیز رفتاری سے گھر میں داخل ہو جانا بھی درست نہیں ہے۔ بعض اوقات دوپٹہ یا چادر کمرے میں ہوتی ہے اور خواتین کچن یا ہال میں کام کر رہی ہوتی ہیں یوں انہیں کچھ وقت مل جاتا ہے۔
میری بھی یہ عادت ہے کہ اپنے گھر داخل ہوتے وقت بھی یہی کرتا ہوں کھانسی کر دی یا پھر بھتیجے کو آواز لگا دی تاکہ اس طرح بھابی وغیرہ کو پتا چل جائے بالکل ساتھ چچا کا گھر ہے وہاں جاتے وقت دروازے پر دستک دی اور ایک منٹ انتظار کرنے کے بعد داخل ہوتا ہوں بہت سے مرد ایسا کرتے ہیں اور یہ بہترین عادت ہے۔💕