ہارستاد کے اکتیس سالہ شخص کو بینک سے ناجائز طور پر رقم نکلوانے بینک آئی ڈی چوری کرنے اور انشورنس فراڈ کے الزام میں عدالت نے ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہے۔جبکہ مجرم کو ڈھائی ملین کراؤن کا ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ہاستاد کے رہائشی شخص نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بینکوں سے فراڈکے ذریعے رقم نکلوا کر آن لائن جوا کھیلتا تھا۔جبکہ اس ک متاثرین میں اسکی ماں اور نانی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ اس نے سترہ بینکوں اور مالیاتی اداروں اور بیس دوسری کمپنیوں کے ساتھ فراڈ کیا ۔مجرم نے اقبال جرم کے دوران بتایا کہ وہ کئی سالوں سے آن لائن جوا کھیلا کرتا تھا۔مجرم کو نفسیاتی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments