سانحہ سقوط ڈھاکہ،
حالیہ سیاسی صورتحال ، پس منظر اور دہشت گردی کے نقصانات کو خوشیوں کے موقع پر یاد رکھا جاتا ہے
رومانہ فاروق:(کویت )
ہم پاکستانیوں کا یہ خاصہ رہا ہے کہ ان گنت مسائل کے گرداب میں گرفتار ہونے کے باوجود اپنے جوش وجذبے، ولولے اور حب الوطنی پر آنچ نہیں آنے دیتے۔ پھر وہ چاہے کوئی تہوار ہو یا وطن عزیز کا قومی دن، اندرون ملک مقیم ہوں یا بیرون ملک، کبھی بھی اور کہیں بھی اپنے اہم قومی دنوں کو پر جوش طریقے سے منانے کیلئے ہم پاکستانی کوئی سودے بازی نہیں کرتے۔جشن آزادی ہو یا 23مارچ کا قومی دن ، پاکستان میں تو سبھی جانتے ہیں کہ خوب ہلے گلے کیے جاتے ہیں اور ملک بھر میں تقربیات کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کس ولولے، جوش وجذبے اور حب الوطنی میں اپنے قومی دن کی خوشیاں مانتے ہیں ۔
پاکستان اور د نیا بھر میں موجود اور سیز پاکستانیز کی طرح کویت میں بھی 14 اگست 70 واں جشن آزادی روایتی جوش وجذبہ اوراس عہد کے ساتھ منایا گیا کہ ہم اپنے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے ،پاکستان کے سبز ہلالی پر چم کو ہمیشہ سر بلند رکھا جائے گا ملک سے غربت اور بے روز گاری کیلئے ہر شخص کو اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے اور قیام پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔70 واں جشن آزادی کے سلسلے کی بڑی اور پر وقار تقریب کو یت میں پاکستان کے سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے قومی ترانے کی دھن میں سبز ہلالی پرچم پاکستان کے سفارت خانے کی عمارت پر لہرایا تو فضاء تالیوں کی گونج میں پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعدازاں اسی سفارت خانے کے قائداعظم ہال میں نشتی تقریب منعقد ہوئی جسکا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حاضرین تقریب کو حسب روایت صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔ ملکی سلامتی، ترقی اور بقاء کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
یہی نہیں بلکہ آزادی کے جشن کو کویت میں مقیم مختلف پاکستانی تنظیموں اور جماعتوں کے عہدیداران نے بھی منایا۔ ملی نغمے ، تقاریر اور قیام پاکستان کی ستر سالہ آب بیتی ۔ مقصد سب کا ایک تھا مگر انداز اپنا اپنا۔۔۔۔۔۔۔۔