بیویوں پر ذیادتی کرنے والے شوہروں پر پابندی

بیویوں پر ذیادتی کرنے والے شوہروں پر پابندی

نارویجن امیگریشن نے سن دوہزار دس سے دو ہزار بارہ تک بیس شوہروں کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ان میں درخواست گزاروں نے بیرون ملک سے نئی بیوی ناروے لانے کی درخواست کی تھی۔یہ افراد اپنے عزیزوں اور گذشتہ بیویوں پر تشدد میں ملوث تھے۔انکی سابقہ بیویوں کو تشدد کی وجہ سے ناروے میں پناہ دی گئی ہے۔NRKناروے میں مردوں کی تشدد پسندی کے تدارک کے لیے امیگریشن کے محکمہ نے بیرون ملک سے شادی کر کے آنے والی عورتوں کی سختی سے چھان بین شرو کر دی ہے۔اس وقت تک بیس ایسے کیس منظر عام پر  آئے ہیں جن میں ناروے میں بیویوں پر تشدد کیا گیا ہے۔ جبکہ لاتعداد کیس ایسے ہیں جو منظر عام پر ہی نہیں آ سکے۔

 

اپنا تبصرہ لکھیں