بیٹی اغواء کرنے والی ماں کی تلاش

لتھوانین نثراد عورت Lithuania نے اپنی بیٹی کو ضرورت مند بچوں کی نگرانی سے اغواء کر لیا۔اس عورت نے اپنی بیٹی کو اس وقت اغواء کیا جب وہ اسکول سے چھٹی کے بعد اسکول کے دیکھ بھال کے شعبے میں تھی۔جس وقت اسکول کے عملے کو بچی کے لاپتہ ہونے کا علم ہوااس وقت اسے ہینڈبال کھیلنے کے لیے جانا تھا۔جبکہ بیٹی کے لا پتہ ہونے سے پہلے اس کی ماں کو اسکول میں دیکھا گیا تھا۔اس کی ماں اسکول شروع ہونے سے لے کر چھٹی تک اسکول کے آس پاس تھی جس کی وجہ سے اس شک کو تقویت ملتی ہے کہ اسے اغواء کرنے والی اس کی ماں ہی ہے۔یہ بات پولیس آفیسر Marit Stigen مار ت سٹی گن نے مقامی اخبار کو ایک بیان میں بتائی۔پولیس کو شک ہے کہ اسکی ماں اسے اس کے آبائی ملک میں لے گئی ہو گی ۔اس کی تلاش کے لیے پولیس نے ملک کے تمام پولیس اسٹیشنوں پراطلاع دے دی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں