محکمہء امیگریشن کا نارویجن زبان سیکھنے کا پروگرام تارکین وطن کے فریب کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ نارویجن محکمہء امیگریشن کی جانب سے دی جانے والی اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور کئی تعلیم یافتہ افراد کو جنہوں نے نارویجن زبان سیکھی یہاں ملازمت نہیں مل سکی کیونکہ ان کے کاغذات جعلی تھے۔۔نارویجن ٹی وی چینل کے مطابق اس پروگرام کے تحت دو ہزار اٹھائیس سو افراد کو ناروے کا رہائشی ویزہ ملا۔مگر انہیں کبھی ملازمت نہیں مل سکی۔
محکمہء قانون سازی کے فیصلے کے بعد یہ سہولت پندرہ مئی سے ختم کر دی گئی۔اسٹیٹ سیکرٹری ہمانشو گلاٹی نے کہا کہ اس پروگرام کو نہ صرف غلط استعمال کیا گیا بلکہ کئی افراد غلط کاغذات داخل کرا کر اس میں شامل ہوئے جو کہ نا قابل برداشت ہے۔