محقق اور پراجیکٹ مینیجر الیگزینڈر نیلسن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ محکمہئ صحت کی جانب سے تارکین وطن کی نفسیاتی صحت پر تحقیق کے لیے بارہ ملین کرائون کی گرانٹ دی گئی ہے۔ جے اینڈرسن این کےوی ٹی ایف ریسرچ لیڈر آرفن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہم اس فنڈ سے پالیسی سازی اور انتظامیہ کے لیے معلوماتی پلان میں مدد کریں گے۔
بین الاقوامی سطح پر پچھلے دس برسوں میں لوگوں کی نقل مکانی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔جبکہ ناروے نے اس دوران شام اور یو کرائن سے بڑی تعداد میں مہاجرین کی آبادکاری کی ہے۔تحقیقی مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مہاجرین مقامی معاشرے میں بہت کم گھل مل کر رہتے ہیں۔جبکہ مہاجرین کی پیشہ ورانہ زندگی میں ان کے ہجرت سے متعلق نفسیاتی عوامل کے اثرات پر بہت کم تحقیقی کی گئی ہے۔
یہ تحقیقی پراجیکٹ تین مراحل پر مشتمل ہو گا۔پہلے مرحلے میں محققین ان مہاجروں کی صحت پر کام کریں گے جو سن دو ہزار آٹھ سے لے کر سن دو ہزار اٹھارہ کے درمیان ناروے آئے تھے۔ان کی صحت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں محققین اپنے ملک کو چھوڑنے کے بعد مختلف تکلیف دہ مراحل کا جائزہ لیں گے،جیسے امتیازی سلوک، اور خود کو مقامی افراد سے حلقہ سے باہر محسوس کرنا۔
تیسرے مرحلے میں تارکین وطن خواتین کو ملازمت حاصل کرنے کے دوران پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔