تارکین وطن کے لیے فری نرسری سروس بہترین

ناروے میں تارکین وطن کے لیے نرسری اسکولوں میں فری سروسز بچوں کے اسکولوں کی تعلیم کے لیے بہترین ثابت ہوئی ہے۔نارویجن منسٹری آف چلڈرن اور ایف او ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق نرسری اسکولوں میں تارکین وطن کے بچوں کو دی جانے والی تعلیم کی وجہ سے حساب کے مضمون اور پڑہائی کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔جبکہ فری کنڈر گارٹن سروسز کی وجہ سے وہاں باقی بچوں کی صلاحیتوں میں کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔
وزارت برائے بچوں کے برابری کے حقوق کی وزیر سول وائی Solveig Horne (FRP) کے مطابق یہ رپورٹ ہمیں اسکول شروع کرنے سے پہلے بچوں کو نارویجن زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے ایک بنیاد فراہم کرتی ہے۔
سن دو ہزار پندرہ کے لیے فری کور نرسری پروگرام کے لیے دولاکھ کرائون کی رقم مختص کرنے کی رائے دی گئی ہے۔جبکہ ایک محطاط اندزے کے مطابق اس شعبے میں کی گئی کوششوں کی مالیت اناسی اعشاریہ نو ملین مالیت کے لگ بھگ ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں