ناروے میں بسنے والے تارکین وطن کو اپنے والدین کو وزٹ ویزہ پر بلانے کے لیے مسائل کا سامنا ہے۔نئی حکومت کی آمد کے بعد سے نارویجن ایمبیسی ناروے آنے والے والدین کو ایک ساتھ ویزے جاری نہیں کر رہی۔بلکہ انہیں علیحدہ علیحدہ اور آگے پیچھے ویزہ دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ تارکین وطن کے نو جوان بہن بھائیوں کو بالکل ویزے نہیں دیے جا رہے۔اس کے بجائے تعلیم اور جاب حاصل کرنے کے ویزے آسانی سے جاری کر دیے جاتے ہیں۔