تاریخ کی معروف ترین نجومی بابا وانگا جس کی 12 سال کی عمر میں حادثے میں بینائی چلی گئی لیکن پراسرار طاقتیں مل گئیں، زندگی کی حیرت انگیز کہانی آپ بھی جانئے

تاریخ کی معروف ترین نجومی بابا وانگا جس کی 12 سال کی عمر میں حادثے میں بینائی چلی گئی لیکن پراسرار طاقتیں مل گئیں، زندگی کی حیرت انگیز کہانی آپ بھی جانئے

بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا اپنی پیش گوئیوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے نائن الیون، برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءاور عرب بہار سمیت کئی عالمی معاملات کی سالوں قبل پیش گوئیاں کیں جو من و عن درست ثابت ہوئیں۔ باباوانگا کی پیش گوئیوں کی طرح ان کی زندگی بھی حیرت کا نمونہ ہے، جو انتہائی کم عمری میں ایک حادثے کا شکار ہو کر نابینا ہو گئیں لیکن اس سے انہیں وہ پراسرار طاقتیں حاصل ہو گئیں جن کی بدولت انہوں نے پیش گوئیاں کیں۔ دی مرر کے مطابق باباوانگا 1911ءمیں مقدونیا میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام پینڈو سرچیف اور والدہ کا نام پیراسکیوا سرچیوا تھا۔ بابا وانگا کی پیدائش بھی قبل از وقت ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ کئی طبی پیچیدگیوں کا شکار تھیں اور بمشکل موت کے منہ میں جانے سے بچیں

باباوانگا کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا۔ تین سال کی عمر میں ان کی والدہ انتقال کر گئیں اور ان کے والد کو فوج میں شامل کرکے جنگ پر بھیج دیا گیا۔ ہمسایوں اور ماں باپ کے دوستوں نے باباوانگا کی پرورش کی۔ وہ سات سال کی تھیں جب ان کا والد جنگ سے واپس آگیا اور اس نے دوسری شادی کر لی۔ بچپن میں باباوانگا کی پسندیدہ کھیل یہ تھا کہ وہ خود ڈاکٹر بن جاتی اور دوسرے بچوں کو مریض بنا کر ان کا علاج کرتی تھی۔

باباوانگا 12سال کی تھیں جب انہیں وہ حادثہ پیش آیا جس نے ان کی بینائی چھین لی۔ وہ اپنے کزنز اور دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھیں کہ ایک خوفناک طوفان آیا اور ہوا نے انہیں اٹھا کر دور کھیتوں میں لیجا کر پھینکا۔ زمین پر گرنے کے بعد جب انہوں نے آنکھیں کھولنے کی کوشش کی تو آنکھوں میں پڑنے والی گرد کی وجہ سے نہ کھول سکیں اور جب کھلی تو پتا چلا کہ ان کی بینائی ختم ہو چکی ہے۔ ان کے والد نے ان کی آنکھوں کے تین آپریشن کروائے لیکن ان کی بینائی واپس نہ آئی۔اس کے بعد انہیں نابیناﺅں کے سکول میں بھیج دیا گیا۔ ابھی دو سال ہی ہوئے تھے کہ باباوانگا کی سوتیلی ماں مر گئی اور اس کے باپ نے چھوٹے سوتیلے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کے لیے اسے سکول سے واپس بلا لیا۔18سال کی عمر میں انہیں Pleurisyنامی بیماری ہوئی اور وہ ایک بار پھر موت کے منہ میں جاتے بال بال بچیں۔

ابتدائی طور پر انہیں عجیب و غریب خواب آنے شروع ہوئے جن میں انہیں پراسرار آوازیں سنائی دیتیں اور وہ مر جانے والوں سے اور درختوں سے باتیں کرنے لگیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے بارے میں اب پوری دنیا جانتی ہے۔انہوں نے کبھی کوئی پیش گوئی تحریر نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے پاس موجود لوگوں کو بتائی جو انہوں نے محفوظ کر لی۔ باباوانگا کا انتقال 85سال کی عمر میں 1996ءمیں ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں