بلغاریہ کی معروف نابینا نجومی بابا وانگا کی کئی پیش گوئیاں اب تک درست ثابت ہو چکی ہیں جن میں نائن الیون کے سانحہ، داعش کا ظہور اور برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔ اب ان کی روس کے متعلق ایک ایسی پیش گوئی منظرعام پر آ گئی ہے کہ سن کر امریکہ سمیت تمام مغربی ممالک خوف سے کانپنے لگیں گے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس نئی پیش گوئی میں بابا وانگا نے بتایا تھا کہ ’’بہت جلد ولادی میر پیوٹن اور روس دنیا پر غلبہ پا لیں گے۔ ‘‘
1979ء میں بابا وانگا نے معروف مصنف ویلنٹائن سدوروف سے ملاقات میں کہا تھا کہ ’’ایک وقت آئے گا جب سارے ایسے بہہ جائیں گے جیسے وہ برف کے بنے ہوئے ہوں، اس وقت صرف ایک شخص ایسا ہو گا جسے زیر کرنا ناممکن ہو گا اور وہ روس کا صدر ولادی میر پیوٹن ہو گا اوراس کا ملک روس ہو گا۔روس ایک بار پھر دنیا پر غلبہ پائے گااور اسے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘ایک اور پیش گوئی میں بابا وانگا نے کہا تھا کہ ’’روس ایک بار پھر دنیا کی واحد سپر طاقت ہو گا۔‘‘
سال 2018ء کے بارے میں بابا وانگا نے پیش گوئیاں کی تھیں کہ اس سال چین بڑی عالمی طاقت بن جائے گا۔ 2025ء سے 2028ء کے درمیان انسان توانائی کا ایک نیا ذریعہ دریافت کر لے گا اوردنیا کی توانائی کی بھوک ختم ہو جائے گی۔ 2033ء سے 2045ء کے درمیان گلیشیئر کی برف تیزی سے پگھلے گی اور سمندروں کی سطح بہت زیادہ بلند ہو جائے گی۔ اسی عرصے میں مسلمان یورپ پر حکمرانی کریں گے اور دنیا کی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔بابا وانگا نے دنیا کے خاتمے کے متعلق پیش گوئی کر رکھی ہے کہ 2341ء میں فطری اور انسانوں کے پیداکردہ تباہ کن حادثات آئیں گے جس سے ہماری یہ زمین رہنے کے قابل نہیں رہے گی اور انسان کسی اور سیارے پر چلا جائے گا۔‘‘