منزلوں کی کہکشاں
تبصرہ زیب مسہود
یہ بہت خوبصورت سفر نامہ ہی بلکہ مجھے یوں لگ رہا تھا جیسے میںخود شازیہ کے ہمراہ جا رہی ہوںاور وہ لائیو کمنٹری کرتی جا رہی ہیں۔اس میں بہت سے شہر میرے دیکھے ہوئے ہیںمگر اس سفر نامہ میںجو منظر کشی کی ہے اسے انہوں نے اپنے انداز اور احساس سے دیکھاہے۔واقعی ہر انسان کے محسوس کرنے د یکھنے اور پرکھنے کا اندازمختلف ہوتا ہے اس میں کافی معلومات کے ساتھ ایک بات یہ اہم لگی کہ ہر شہر کے لوگوں کا مخصوص رویہ لوگوں کی شناخت بن جاتا ہے۔مصنفہ کو یقیناً نفسیات سے خاصی دلچسپی لگتی ہے تب ہی اتنا خوبصورت تجزیہ لوگوں کے بارے میںکیا۔ میری دعا ہے کہ ہم لوگوں کو ایسے دلچسپ اور معلوماتی سفرنامے اکثر پڑہنے کو ملتے رہیں۔اس سفرنامہ میں سرحد اور بلوچستان کی کمی ہے امید ہے کہ اگلے سفرنامہ میں یہ کمی پوری ہو گی۔